افغان حکام سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، ترجمان افغان طالبان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قطر میں طالبان سیاسی دفترکے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ گزشتہ روز دوحا میں طالبان اور افغان حکام کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔
گزشتہ ماہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں بین الافغان مذاکرات میں شروع ہونے کے بعد اچانک ختم ہوگئے تھے جس کے بعد فریقین میں ملاقات کا یہ پہلا موقع ہے۔ترجمان طالبان محمد نعیم کے مطابق گزشتہ روز دوحا میں بین الافغان مذاکرات کے فریقین کے درمیان مثبت ملاقات ہوئی۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں بین الافغان امن مذاکرات جاری رکھنے اور ایجنڈاسیٹ کرنے پر زوردیاگیا۔ترجمان طالبان نے ملاقات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔