(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے دوران چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 197 رنز کا ہدف دیدیا۔ شرجیل خان نے شاندار سنچری بنائی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے کپتان عماد وسیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگز کی طرف سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور شرجیل خان نے کیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے ٹیم کی طرف سے پہلا اوور کرایا۔ دونوں بیٹسمین نے شروع سے محتاط انداز اپنایا تاہم 9 ویں اوورز میں شرجیل خان نے حریف ٹیم کے کپتان شاداب خان کو ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگائے۔
لیفٹ ہینڈ اوپنر بیٹسمین نے 32 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی۔ شرجیل خان اور بابر اعظم کے درمیان سنچری سکور کی شراکت داری بنائی۔ دونوں بیٹسمینوں نے وکٹ کے چاروں اطراف جاندار شارٹس کھیل کر یونائیٹڈ کے باولرز کو بے بس کر دیا۔ کراچی کنگز کی طرف سے بابر اعظم کو دو جبکہ شرجیل خان کو ایک موقع ملا جب دونوں بیٹسمین آوٹ ہوئے تو باﺅلرز کی گیند کو نوبال قرار دیا گیا۔2 بار گیند حسین طلعت جبکہ ایک بار محمد وسیم نے نو بال کرائی۔
اوپنر شرجیل خان نے 17 ویں اوورز کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر اپنی پی ایس ایل میں دوسری سنچری بنائی۔ تھری فیگر اننگز میں انہوں نے 8 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 176 سکور پر گری، بابر اعظم 62 سکور پر رن آوٹ ہوئے۔ حسن علی نے شرجیل خان کی اننگز 105 پر ختم کر دی۔کراچی کنگز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 196 رنز بنائے ہیں۔ ڈینیل کرسچن 12 رنز کیساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ حسن علی اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔