(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کا کہنا ہے کہ فیاض چوہان نے لیاری کے حوالے سے بیان پر معافی نہیں مانگی، اگر فیاض چوہان نے معافی نہیں مانگی تو تحریک استحقاق پیش کرنے کا سوچ رہا ہوں۔
عبدالشکور شاد نے کہا کہ لیاری میں سیاسی تحریکیں پروان چڑھتی ہیں، لیاری میں اب کوئی گینگ وار نہیں ہے۔ عبدالشکور شاد نے کہا کہ گیلانی صاحب جنرل ضیا کے سیاسی وارثوں کے نمائندہ ہیں۔
فیاض چوہان نے معافی نہ مانگی تو تحریک استحقاق پیش کرونگا، عبدالشکور شاد
Feb 24, 2021 | 22:21:PM