حکومت نے ایک بار پھربجلی ،گیس مزید مہنگی کرنیکی تیاری کرلی

Feb 24, 2021 | 22:24:PM

( 24 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے گیس مزید مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  میڈیا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے سوال پوچھا کہ کیا وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری کرلی؟ جواب میں معاون خصوصی پیٹرولیم نے گیس مزید مہنگی کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ گیس مہنگی کرنے کی اوگرا سفارشات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گیس مہنگی کرنا بھی پڑی تو معمولی اضافہ کریں گے۔ ابھی تک گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ اوگرا کی سفارشات کا ابھی جائزہ لے رہے ہیں۔
دوسری جانب بجلی صارفین کے لئے ایک بار پھر بری خبر یہ ہے کہ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی بانوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کررکھی ہے، نیپراسی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ جنوری میں فرنس آئل سے 12.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی جو 12 روپے 34 پیسے فی یونٹ میں پڑی، جنوری میں مقامی گیس سے16.51 فیصد،درآمدی ایل این جی سے 11.34 فیصد، کوئلے سے 31.38 فیصد بجلی اورایٹمی ذرائع سے 10.55 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جنوری میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ مقرر تھی نیپراسماعت کے بعد قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرے گا۔

مزیدخبریں