مکیش امبانی کا بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا چڑیا گھر بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مکیش امبانی بھارت میں دنیا کاسب سے بڑاچڑیا گھر بنائیں گے ، جس میں افریقی شیر ، بنگال کے شیر اور کوموڈو ڈریگن سمیت ہندوستان اور دنیا بھر سے جانوروں، پرندوں اور رینگنے والے جانوروں کی 100 سے زائد اقسام ہوں گی۔
تفصیلات کے مطًابق بھارت سے تعلق رکھنے والے ایشیا کے دوسرے بڑے امیر تاجر مکیش امبانی کے اس پر اجیکٹ کو تعمیر سے قبل ہی تنقید کا سامنا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں 113 ہیکٹر یعنی 280 ایکڑ پر محیط دنیا کا سب سے بڑا چڑیا گھر تعمیر ہو گا۔
امیر ترین تاجر کے مطابق ”گرین زولوجیکل ریسکیو اینڈ ری ہیبلیٹیشن کنگ ڈم“ میں جانور محفوظ بھی رہیں گے اور یہاں بیمار یا معذور جانوروں کی بحالی کا کام بھی ہو گا۔ چڑیا گھر کے قیام اور انتظام کا کام ان کے 25 سالہ بیٹے اننت امبانی سنبھالیں گے۔رواں برس جنوری میں مکیش امبانی کی کمپنی ”ریلائنس انڈسٹریز“ نے اپنے چڑیا گھر کے لیے اسرائیل کے دو جوڑے زیبرا کے بدلے گوہاٹی میں آسام اسٹیٹ چڑیا گھر سے دو نایاب سیاہ تیندوے خریدنے کا معاہدہ کیا ۔معاہدے پر مقامی افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے گوہاٹی میں چڑیا گھر کا گھیراﺅکیا تھا اور اب یہ مظاہرے ملک کے دیگر حصوں میں بھی ہو رہے ہیں۔ مظاہرین نایاب تیندوئوں کی منتقلی کیخلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔