ووٹ کوعزت دینے کامقصد آئین کے تحت ملک چلاناہے ،شاہد خاقان 

Feb 24, 2021 | 23:15:PM
ووٹ کوعزت دینے کامقصد آئین کے تحت ملک چلاناہے ،شاہد خاقان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کاکہناہے کہ ووٹ کوعزت دینے کامقصد آئین کے تحت ملک چلاناہے ، اگرالیکشن چوری ہوگاتوگیس بجلی مہنگی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی کے بینکوئیٹ ہال میں ن لیگ کے تحت شمولیتی تقریب میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کوچلانےوالی واحد جماعت مسلم لیگ ن ہے،2013میں ن لیگ کی حکومت آئی توکراچی کے کیاحالات تھے ،کوئی شہری ایسانہیں تھا جس کوپستول دکھاکرنہ لوٹاگیاہو۔لیگی رہنما نے کہاکہ ن لیگ کےسامنے بڑے مسائل تھے، ہم چلتاہواپاکستان عبوری حکومت کے حوالے کرکے گئے تھے ،یہ ملک ہرطرح زوال پذیرہے کوئی سنبھالنے والانہیں۔
سابق مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جولوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے انہیں کیا چینی سستی مل رہی تھی ، لیاری ایکسپریس،گرین لائن نواز شریف نے بنائے، نوازشریف پورے کراچی کو35 روپے کلوآتادیتاتھا ،عمران خان 70 روپے آٹادے رہاہے،انہوں نے کہاکہ جب نواز شریف وزیراعظم بنے توچینی 55روپے کلوتھی،عمران خان 110 روپے دیتاہے ،عمران خان کراچی کواتناپیارکرتاہے؟ پاکستان سے نکلنے والی گیس عمران نے دگنی قیمت پردی، ڈسکہ کی دھند نے بتادیاکہ پاکستان میں چورکون ہے، ووٹ چوری کرنے والے نے گیس بجلی چینی چوری کی ،اب سینٹ میں بھی چوری کرے گا ،اب پہلے سینیٹ میں اس کوہرائیں گے پھرحکومت سے نکالیں گے۔