پی آئی اے کا وسطی ایشیائی ممالک کیلئے پروازوں میں اضافہ کا فیصلہ 

Feb 24, 2021 | 23:25:PM
پی آئی اے کا وسطی ایشیائی ممالک کیلئے پروازوں میں اضافہ کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)قومی ایئر لائن(پی آئی اے )نے وسطی ایشیائی ممالک کیلئے پروازوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان عبداللہ خان نے کہاکہ پی آئی اے نے پہلے مرحلے میں افغانستان کیلئے اپنی پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے ہفتہ وار 5پروازیں کردیں، دوسرے مرحلے میں پی آئی اے افغانستان کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ہفتہ وار 7پروازیں آپریٹ کرے گی۔
پی آئی اے نے آذربائیجان کے شہر باکو کیلئے 14مارچ سے پروازوں کا اعلان کردیا،قومی ایئر لائن لاہور سے باکو کیلئے براہ راست ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی،باکو کیلئے پروازیں شروع کرنے سے مسافروں کو سفری سہولت کےساتھ پی آئی اے کے زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا ۔
پی آئی اے ازبکستان کے شہر تاشقند کیلئے 28مارچ سے اپنا فضائی آپریشن شروع کر رہی ہے، لاہور سے تاشقند کیلئے ہفتہ وار 2پروازیں آپریٹ کی جائیں گی ، اس کے علاوہ قومی ایئر لائن نے سمرقند بخارا کیلئے مزید پروازوں کی اجازت طلب کی ہے، سمرقند اور بخارا کیلئے مذہبی ،سیاحت کیلئے اپنی فلائٹیں آپریٹ کریگی۔