(مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین اوگرا مسرور خان نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا عندیہ دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ بارہ ہفتوں میں تیل کی جو قیمت بڑھی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا کہ عالمی منڈی میں گزشتہ 12 ہفتوں کے دوران خام تیل کی جو قیمت بڑھی ہے اسکی نظیر نہیں ملتی۔چیئرمین اوگرا نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بہت کم ہوگئی ہے۔انہوں ںے کہا کہ اس وقت حکومت پیٹرول پر 14 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے جبکہ جی ایس ٹی صفر ہے۔کمیٹی کی جانب سے آئندہ خام تیل کی قیمتوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر چیئرمین اوگرا نے کہا کہ تیل قیمتوں کا فارمولا تبدیل نہیں ہوا وہ پرانا ہی ہے۔تاہم جیسے ہی عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھیں گی اس کا بوجھ عوام پر پڑیگا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان آنے وا لوں کیلئے خوشخبری۔ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم