(24 نیوز)سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی نااہلی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں3رکنی بنچ یکم مارچ کو فیصل واوڈا کی نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت کرےگا۔جسٹس سجادعلی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر بنچ میں شامل ہونگے۔فیصل واوڈانےتاحیات نااہلی کیخلاف ہائیکورٹ سےاپیل خارج ہونےکافیصلہ چیلنج کررکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آنے وا لوں کیلئے خوشخبری۔ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم