(ویب ڈیسک)روس نے یوکرین پر حملہ کردیا ،یوکرین کے کئی شہر دھماکوں سے لرز اٹھے ، روسی حملے میں 40 فوجیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین کی پریذیڈینسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی حملے میں اب تک 40 فوجی اور10 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔جبکہ روس کے فوجی دستے یوکرین کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگئے یوکرین کا ایئر ڈیفنس سسٹم بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ۔روسی فوج نے یوکرین کے فوجی اڈوں کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔روس نے یوکرین کے کئی علاقوں پر میزائل حملے اور فضائی آپریشن کیا جبکہ کئی علاقوں میں فوجیوں کی لڑائی جاری ہے ۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ملٹری کمانڈ سنٹرز پر میزائل داغے گئے جبکہ مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں ۔
یوکرین کے مختلف شہروں میں فوجی ترسیل کے نظام کوبھی تباہ کردیاگیا جبکہ یوکرین کے فوجی ہیڈکوارٹرز، ہوائی اڈوں، فوجی گوداموں پر میزائل داغے گئے ۔یوکرین کے ساحلی شہر وڈیسا ،کرما تورکس ،ماریوپول بھی دھماکوں سے لرز اٹھے ۔
کئی شہروں میں روس کی فضائیہ بھی حملے کررہی ہے ۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل روسی صدر نے یوکرین کے علاقے ڈونباس میں فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے یوکرائن کی فوج سے ہتھیارڈالنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ بیرونی مداخلت ہوئی تو اس کا جواب دیں گے۔ صدرولادی میرپیوٹن نے کہا کہ روس کویوکرین کی جانب سے لاحق خطرات کے باعث یوکرین میں فوجی کارروائی کی جائے گی ہم یوکرین پرقبضہ نہیں کرنا چاہتا۔صدرپیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کا مقصد یوکرین کو ڈی ملٹرائز کرنا ہے۔ یوکرین کے جوفوجی ہتھیارڈال دیں گے انہیں محفوظ علاقوں میں جانے کی اجازت دے دی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں:گائے کا گوشت کیوں کھایا:بدترین تشدد کے بعد مسلمان شہید