(ویب ڈیسک) ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 18 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 114 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 5 ہزار 328 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 455نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 92، سندھ میں 5 لاکھ 65 ہزار 975، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 588، بلوچستان میں 35 ہزار 309، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 432، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 107 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 825 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 62 لاکھ 58 ہزار 701 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 396 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 12 ہزار 429 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 220 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہری کی کھلی کچہری میں انوکھی فرمائش۔کوئی بھی اپنی ہنسی نہ روک سکا