روس کا یوکرین پر حملہ ۔عالمی مارکیٹ میں  تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

Feb 24, 2022 | 11:05:AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کیخلاف روسی حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، 7 سال بعدخام تیل کی قیمت 100 ڈالرفی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق یوکرینی دارالحکومت کیف کے علاوہ ساحلی شہر وڈیسا اور کراماتورسک پر بھی فضائی حملے کئے گئے ہیں، حملوں کے نتیجے میں متعدد مقامات پر زور دار دھماکے سنے گئے۔

قبل ازیں روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف سپیشل آپریشن کا اعلان کیا تھا، انہوں نے عالمی طاقتوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس،  یوکرین آپریشن میں بیرونی مداخلت پرجواب دےگا۔

یہ بھی پڑھیں:یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان۔ چئیرمین اوگرا نے عندیہ دیدیا

 روسی سفیر برائے اقوام متحدہ کا سلامتی کونسل کو مشرقی یوکرین پر حملے سے آگاہ  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت روس کا آپریشن درست ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین پر روسی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روسی اقدام تباہ کن انسانی نقصان کا سبب بنےگا، یوکرین حملے پر دنیا روس کو جوابدہ ٹھہرائے گی، روسی اقدامات پر مضبوط اور متحد ردعمل کیلئے نیٹو سے رابطہ کریں گے۔

نیٹو چیف نے بھی روس کےیوکرین کےخلاف ملٹری آپریشن کوغیرذمہ دارانہ اور بلا اشتعال اقدام قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دریائے نیل رنگ بدلنے لگا ۔شہریوں میں خوف وہراس

مزیدخبریں