موسم کےحوالے سے اہم خبر

Feb 24, 2022 | 11:53:AM

(24 نیوز)اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان جبکہ ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں مطلع جزوی ا برآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب راولپنڈی،اٹک،جہلم، چکوال،گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے ۔گجرات، نارووال،سیالکوٹ اورلاہور میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے ۔

مری،گلیات میں ہلکی سے درمیانی بارش برفباری کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتربالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔مالاکنڈ،کوہستان،شانگالہ،بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ ،چارسدہ،خیبر، پشاور،باجوڑ،چترال، دیر اورسوات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روس کا یوکرین پر حملہ ۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

بلوچستان اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش برفباری کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں کب ہونگی۔ فیصلہ ہو گیا

مزیدخبریں