نوڈلز میں ایسا کیا تھا کہ نوجوان کی انگلیاں اور ٹانگیں کاٹنا پڑ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو قریبی ریسٹورینٹ میں چاولوں اور چکن کے ساتھ نوڈلز کھانا مہنگا پڑ گیا۔
اکثر و بیشتر ہم گھروں میں بچا ہوا کھانا فریج میں رکھ دیتے ہیں اور کچھ دن بعد اسے گرم کرکے کھالیتے ہیں لیکن ریسٹورینٹس میں کھانے والے افراد کو یقینی طور پر یہ علم نہیں ہوتا کہ کھانا کتنا پرانا ہے۔
یہ واقعہ گزشتہ برس مارچ میں پیش آیا تھا جو حال ہی میں سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 19 سالہ شخص نے ریسٹورینٹ میں نوڈلز کھائے اور گھر آگیا،نوڈلز کھانے کے اگلے 20 گھنٹے تک نوجوان ٹھیک رہا لیکن اس کے بعد اس کی ٹانگیں اور انگلیاں نیلی ہونا شروع ہوگئیں، ساتھ ہی وہ معدے میں تکلیف اور متلی کی سی کیفیت میں مبتلا ہوگیا۔
اس کے علاوہ نوجوان نے سینے میں درد، سانس کی خرابی اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھانے کی بھی شکایت کی جس کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کروانا پڑا جہاں اسے بروقت طبی امداد دی گئی۔
بعدازاں لڑکے کا جسم نیلا پڑنے لگا جس کے بعد ڈاکٹروں کو اس کی ٹانگیں اور انگلیاں کاٹنا پڑیں، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ کیا جاتا تو نوجوان جان کی بازی ہار جاتا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون کی آنکھ میں زندہ مکھیاں کہاں سے آئیں؟حیران کن انکشاف