ظاہر جعفر عدالت میں پیش ہوتے وقت بھی ڈرامے کرتا رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) نو رمقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران مرکزی ملزم ظاہر جعفر عدالت میں ڈرامائی انداز میں پیش ہوتے رہے۔ کبھی پولیس اہلکاروں سے جھگڑا، تو کبھی خرابی صحت کا ڈراما، کبھی کرسی تو کبھی وہیل چیئر پر تو کبھی اسٹریچر پر پیش ہوتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک مرتبہ تو پولیس اہلکار ملزم ظاہر جعفر کو سہارا دے کر کمرہ عدالت میں لے کر آئے تھے۔
یادرہے ملزم ظاہر جعفر کی اڈیالہ جیل منتقلی سے قبل ان کا تفصیلی طبی معائنہ ہوا جبکہ ایک ماہر نفسیات نے بھی ان کا معائنہ کرکے انہیں فٹ قراردیا تھا۔ پولیس کا موقف تھا کہ ملزم کو جب وقوعہ سے گرفتار کیا گیا تو اس کی ذہنی حالت مکمل طور پر نارمل تھی اور وہ پوری طرح اپنے ہوش و حواس میں تھا۔
مقامی عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کی ذہنی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست بھی اسی لئے مسترد کردی تھی ۔
تحریری فیصلے کے مطابق آٹھ دسمبر کو بھی ملزم ظاہر جعفر کا طبی معائنہ ہوا اور اس دوران کوئی شواہد نہیں ملے کہ ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت اور انصاف کی فتح ہوئی،ظاہر جعفر کو ملنے والی سزا مثالی ہے۔والد نور مقدم