روس کا حملہ ۔۔یوکرین کے شہری شدید اذیت سے دوچار

Feb 24, 2022 | 16:09:PM

(ویب ڈیسک)روس کے حملے کے بعدیوکرین چھوڑنے کیلئے شہری باہر نکل آئے ۔اے ٹی ایم مشینوں پر شہریوں کا رش لگ گیا جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کے شدید رش کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا بھی سامنا رہا ۔


تفصیلات کے مطابق روس نے یوکرین پر حملہ کردیا یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں پرروسی فضائیہ اور فوج نے حملے کئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کیف، ڈونباس، اڈیسہ ماریوپول سمیت یوکرین کے مختلف شہرزور دار دھماکوں سے لرز اٹھے ۔ روسی فوج نے یوکرین کے فوجی اڈوں کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔یوکرین کے دفترخارجہ کے مطابق یوکرین نے جوابی حملے کئے اور روس کے پانچ طیارے اور ایک ہیلی کاپٹرتباہ کردیا۔


روس کے حملے کے بعد ملک چھوڑنے کیلئے سڑکوںپر امڈ آئے ۔اے ٹی ایم مشینوں کے باہر لمبی لائنیں لگ گئیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ۔
یہ بھی پڑھیں:روس کا یوکرین پر حملہ ”تیسری عالمی جنگ “ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

مزیدخبریں