پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو امریکی مفادات کیلئے اہم سمجھتے ہیں۔امریکا

Feb 24, 2022 | 18:08:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہماری دیرینہ شراکت داری اور تعاون ہے، جمہوری پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو امریکی مفادات کے لئے اہم سمجھتے ہیں۔امریکہ نے پاکستان کو روس سے متعلق اپنی پوزیشن کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

 ماسکو پہنچنے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روس آنے پر بہت خوش ہوں، جمعرات کو روسی حکام سے ملاقاتوں کا منتظر ہوں۔وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن کیساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پرملاقات ہو گی۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے جس میں اسلاموفوبیا اور افغانستان کی صورت حال بھی شامل ہوگی۔ وزیراعظم کے دورے سے پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں بہتری آئے گی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے  کہ طویل عرصہ کے بعد کسی پاکستانی وزیراعظم کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے اور یہ دورہ ایسے میں انجام پا رہا ہے کہ جب روس اور یوکرین کے مابین جنگ کے شعلے بھڑک اٹھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت

مزیدخبریں