نورمقدم کیس کا فیصلہ درست ہے، شیریں مزاری

Feb 24, 2022 | 18:51:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے نور مقدم کیس پر کہاہے کہ نور مقدم کیس کا فیصلہ درست ہے لیکن افسوس ہے ان کے والدین کو ریلیف دے دیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرانسانی حقوق کا کہناتھا کہ گھر کا جوسٹاف تھا انکو بھی سزا دی گئی جبکہ والدین مسلسل رابطے میں تھے، تھراپی ورکس والے جو اتنا بھیانک کیس چھپانے گئے تھے انکو بھی ریلیف دے دیا گیا،شیریں مزاری نے کہاکہ مجرم کو سزا مل گئی ہے جو کہ اچھی بات ہے لیکن اب وہ اپیل میں بھی جائیں گے تو دیکھتے ہیں۔
وفاقی وزیر انسانی نے کہاکہ خواتین کی ٹریولنگ اور حراسانی سے متعلق قانون بنا ہوا ہے قانون کو وسعت بھی دی گئی ہے، خواتین صحافی یا دیگر اداروں میں کام کرنے والی خواتین ہوں انکواپنے کیسز لے کر سامنے آنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی قیمتوں کو آگ لگ گئی

مزیدخبریں