جنوری 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.55 ارب ڈالر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11.57 ارب ڈالر رہا۔ جنوری 2022 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.55 ارب ڈالر رہا.
اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کا تجارتی خسارہ 3.93 ارب ڈالر رہا۔جنوری 2022 میں ملکی درآمدات 6.42 ارب ڈالر رہیں،جنوری 2022 میں ملکی برآمدات 2.48 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں کا تجارتی خسارہ 25 ارب ڈالر رہا۔سات مہینوں میں خدمات کا خسارہ 2.22 ارب ڈالر رہا جبکہ سات مہینوں میں آمدن کا خسارہ 2.97 ارب ڈالر رہا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کے اتحادی اور ساتھ کھڑے ہیں، چوہدری مونس الٰہی