(ویب ڈیسک) سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کی درخواست خارج کر دی گئی، فیڈرل سروس ٹربیونل نے 13 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عموما 5 سے 6 سال کی عمر میں بچے کو پہلی کلاس میں داخلہ دیا جاتا ہے، 15 سے 16 کی عمر میں بچہ میٹرک کا سرٹیفکیٹ حاصل کرتا ہے، سرٹیفکیٹ کے مطابق غلام محمود ڈوگر نے 1979 میں 16 برس کی عمر میں میٹرک مکمل کیا، غلام محمود ڈوگر کا موقف مان لیا جائے تو اسکے مطابق ساڑھے 13 سال کی عمر میں میٹرک کیا۔