(24 نیوز) سربراہ مجلس وحدت المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا۔
پریس کانفرنس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مجلس وحدت المسلمین کی طرف سے راولپنڈی میں گرفتاری دیں گے۔
علامہ ناصر نے مزید کہا کہ الیکشن میں تاخیری حربے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، ملک کو 70 کی دہائی جیسے حالات کی جانب دھکیلا جا رہا ہے، عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔