(ویب ڈیسک) دلہن نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے سسرال کو چونا لگادیا، نشہ آور حلوہ پیش کیا اور پیسے ، زیورات لے کر بھاگ گئی۔
رشتے میں دھوکہ اور دل ٹوٹنا بہت عام ہے لیکن کیا ہوتا ہے جب آپ کی نئی نویلی دلہن دھوکہ باز بن جاتی ہے اور آپ کے تمام پیسے اور زیورات لے جاتی ہے؟ بالکل ایسا ہی ہندوستان میں ایک بدقسمت دولہے کے ساتھ ہوا۔
ہندوستان میں یہ روایت ہے کہ جب دلہن اپنے سسرال میں کھانا پکانا شروع کرتی ہے تو سب سے پہلے میٹھے میں زیادہ تر حلوہ پکایا جاتا ہے۔ ایسے ہی دلہن نے سسرال والو ں کو بتایا کہ ان کی طرف گھر پہنچنے کے بعد سسرال والوں کو حلوہ پیش کرنے کی روایت ہے۔
ضرور پڑھیں :پٹھان نے یونیورسٹی اساتذہ ،طلبا کو نچادیا،ویڈیو وائرل
دلہن نے جو حلوہ سب کو دیا اس میں نشہ آور چیز تھی جس سے دولہا اور اس کے گھر والے سب بےہوش ہوگئے، اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دلہن اپنے ساتھیوں کے ساتھ گھر میں موجود تمام پیسے اور زیورات لے کر فرار ہوگئی۔ صبح جب دولہا اور اس کے اہل خانہ بیدار ہوئے، تب معلوم ہوا کہ دلہن نے انہیں لوٹ لیا ہے۔
دلہن اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 1.20 لاکھ نقدی اور گھر میں موجود تمام زیورات لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئی ہے۔اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔