(بسام سلطان) پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے لاہور میں ہونے والے میچز سے قبل صوبائی انتظامیہ کی جانب سے تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایات پرقذافی اسٹیڈیم کو زیرو ویسٹ زون ڈکلیئر کردیا گیا ہے اور لٹرنگ کرنے پر کرکٹ تماشائیوں کو 100 روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
اس کے علاوہ سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی بابر صاحب دین نے اسٹیڈیم میں صفائی کے انتظامات کے حوالے سے اہم میٹنگ بھی کی جس کے مطابق اسٹیڈیم کے 12 انکلیوژرز کی واشنگ اور ڈسٹنگ کا کام آج مکمل کرلیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 8 کے میچز لاہور سے منتقل کرنے کا امکان، اہم اجلاس کل طلب
بابر صاحب دین کے مطابق 125 سے زائد ورکرز اسٹیڈیم کے اندر اور 70 ورکرز اسٹیڈیم کے باہر ہمہ وقت موجود رہیں گے۔ اس کے علاوہ تماشائیوں کیلئے بنائی گئی پارکنگز اور ملحقہ راستوں پر بھی 110 ورکرز تعینات ہوں گے۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے مزید بتایا کہ میچ کے دوران ہر انکلوژرز میں 9 سینٹری ورکرز اور 1 سپر وائزر موجود رہیں گے جبکہ میچ کے اختتام پر 50 ورکرز انکلوژرز کی صفائی ستھرائی یقینی بنائیں گے۔