(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں شاٹ نہ لگنے پر اپنا بلا غصے میں زمین پر پٹخ دیا۔
پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف دیا جس میں ٹیم کے کپتان بابر اعظم 58 گیندوں پر 75 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اسلام آباد نے ہدف با آسانی حاصل کرلیا۔
تاہم بابر اعظم آخری اوور میں رومان رئیس کی گیند پر ہٹ نہ لگا سکے جس پر انہوں نے آخری گیند کے بعد غصے میں اپنا بلا زمین پر دے مارا۔
پشاور زلمی نے ٹورنامنٹ میں اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 2 میں کامیابی ملی ہے اور 2 میں شکست ہوئی ہے۔