(ویب ڈیسک) زبان کے ساتھ دلفریب پینٹنگ بنانے والے نوجوان کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہری نک اسٹولبرل دنیا کے مرد حضرات میں سب سے لمبی زبان رکھنے والے انسان ہیں۔ لمبی زبان ہونے کی وجہ سے ان کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔ ان کی زبان 3 اعشاریہ 97 انچ لمبی ہے۔
مزید پڑھیں: بہادر لڑکی نے بدمعاش لڑکے کی درگت بنا دی
عالمی ریکارڈ یافتہ نک نے ایک بار پھر ساری دنیا کو حیران کر دیا۔ ایک مارننگ شو کے دوران انہوں نے اپنی لمبی زبان سے پینٹنگ کر کے دکھائی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
زبان سے پینٹنگ کرنےوالے نک اسٹولبرل کا کہنا تھا کہ وہ پینٹنگ کرنے سے پہلے اپنی زبان کو پلاسٹک سے ڈھاپ لیتے ہیں۔ ان کے مطابق ان کی زبان سے بنائی ہوئی تصاویر 1200 ڈالرز تک کی قیمت میں فروحت بھی ہو چکی ہیں۔