شیر اور چیتے امن پسند بھی ہوتے ہیں؟

Feb 24, 2023 | 13:29:PM

(ویب ڈیسک) شیر اور چیتا آمنے سامنے آ گئے ، ایک دوسرے پر حملہ کیے بغیر منہ دیکھتے رہے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ 

شیر اور چیتا دونوں ہی خون خوار جانور ہیں۔ ایک پل ضائع کیے بغیر اپنے حریف پر حملہ کر دینا ان کی فطرت میں شامل ہے۔ لیکن اس بار بھارت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس پر ان خون خوار جانوروں نے اپنی فطرت کے برعکس ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ 

واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ شیرنی  جنگل میں پرسکون ہو کر بیٹھی تھی کہ اچانک سے اس کی نظر سامنے سے آئے چیتے پر پڑ گئی۔ برق رقتار شیر نی دھاڑتے ہوئے چیتے کی طرف لپکی۔جس پر چیتے نے ہتھیار ڈالتے ہوئے زمین پر اپنا سر رکھ  دیا اور شیرنی زمین پر لیٹے چیتے کے گرد گھومنے لگ پڑی۔ تاہم  چیتا اور شیرنی دونوں دھاڑتے رہے لیکن شیرنی اور چیتے میں سے کسی نے حملہ نہیں کیا ۔ دونوں ایک دوسرے کو  بس دیکھتے رہے۔ شاید چیتے کی اس طرح ہار مان جانے سے شیرنی نے اس پر حملہ نہیں کیا یا پھر شیرنی امن و سکون سے رہنے کی خواہاں تھی۔ شیرنی اور چیتے کا یہ امن پسند منظر سچ میں قابلِ دید ہے۔

مزید پڑھیں: پٹھان نے یونیورسٹی اساتذہ ،طلبا کو نچادیا،ویڈیو وائرل 

جنگل کی  ملازمہ نے اپنے موبائل کیمرے کی مدد سے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا جس کو صارفین نے خوب پسند کیا ہے۔ اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں کمنٹس ، ویوز، لائکس اور شیئرز مل چکے ہیں۔

مزیدخبریں