معروف لوک گلوکار واسو خان انتقال کرگئے

Feb 24, 2023 | 14:18:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف لوک گلوکار واسو خان   گزشتہ شب سکھرکے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔  

خاندانی ذرائع کے مطابق واسو خان سانس کی بیماری میں مبتلا تھے اور  گزشتہ شب سکھرکے نجی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔واسو خان کی نمازجنازہ اور تدفین گوٹھ رستم گاجانی میں کی جائے گی۔گلوکار واسو خان نے معروف سنگر شہزاد رائے کے ساتھ بھی گانے گائے جن میں واجہ، بائے بائے اور مشہور گانا اپنے الو شامل ہیں۔اپنے الو میں پاکستان کی سیاسی تاریخ اور سیاسی حالات کو اجاگر کیا گیا تھا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ واسو خان نے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کے ساتھ کام کر نے کے علاؤہ قائد اعظم یا انگریزوں کو بھگایا جیسے گانے سے قومی سطح پر شہرت پائی تھی۔ 
واسو گاجانی عرف واسو خان کافی عرصے سے شوگر بلڈ پریشر سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھےاور  گزشتہ شب آبائی علاقے میں انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق واسو کا اصل نام محمد وارث تھا۔ ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے گاؤں گور ناڑی سے تھا۔ وہ محکمہ پولیس بلوچستان میں بھی ملازم تھے۔ تاہم پولیس ملازمت کے دوران اپنی منفرد کلوگاری کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے گلو کاری کےذریعے وہ علاقائی اور ملکی سیاست پر تنقید کرتے تھے۔
اصل شہرت معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کے ٹی وی پروگرام ’واسو اور میں‘ سے ملی تھی۔ ان کا گانا ’اپنے الو‘ بہت مشہور ہوا تھا۔واسو خان زیادہ پڑھے لکھے نہیں تھےجبکہ لکھنے پڑھنے سے قاصر تھے۔

مزیدخبریں