انٹر نیٹ سروس معطل،موٹر برانچز 2روز سے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )موٹر برانچز 2روز سے بند ہیں، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی رجسٹریشن نہ ہونے سےخزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا ۔
انٹرنیٹ سروس نہ ہونے سے 2روز سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل رک کر رہ گیاہے۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ محکمےکی جانب سے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی کےساتھ کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد بروقت اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے سسٹم بند ہے۔
ضرور پڑھیں :جنرل باجوہ اور فیض نے طالبان کو واپس پاکستان لا کر بسایا: خواجہ آصف کا انکشاف
سسٹم بند ہونے سے ٹرانسفر اور رجسٹریشن کا عمل رک گیا ہے۔نئی کمپنی کے ساتھ انٹرنیٹ فراہمی کے لئے معاملات طے ہو گئے ہیں۔ایک 2 روز میں پنجاب بھر کے دفاتر میں انٹرنیٹ سروس فراہم کردی جائے گی۔