حسن علی کے اسپیل نے پورا میچ تبدیل کردیا، بابر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ حسن علی کے اسپیل نے پورا گیم تبدیل کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ باتیں تو لوگ کرتے رہتے ہیں، میرا کام ہے پرفارم کرنا، کوشش ہوتی ہے کہ ہر جگہ سو فیصد دوں۔
بابر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں اسٹارٹ اچھا ہوا لیکن فنش اچھا نہیں کرسکے۔ اوپر نیچے وکٹیں گرنے کی وجہ سے مشکل ہوئی۔
اپنی اننگز سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ صورتحال ایسی ہوئی تھی کہ کھیل کو آخر تک لے جاؤں، آج کی وکٹ پر 200 کے لگ بھگ اسکور ہوسکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: بابر اعظم شاٹ نہ لگنے پر غصے میں، بلا زمین پر پٹخ دیا
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں تیز کھیلنا پڑتا ہے، کبھی کبھار مختلف شاٹس کھیلنا پڑتے ہیں، اپنے نیچرل گیم میں رہ کر بھی آپ اپنا اسٹرائیک ریٹ بہتر کرسکتے ہیں۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ایک دوسرے کو چیلنج کرتے ہیں تو ٹورنامنٹ کو ہائپ ملتی ہے، ہر پلیئر اپنی فرنچائز کیلئے اپنا بہترین کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ حسن کم بیک کر رہا ہے، آج جان لگا کر بولنگ کر رہا تھا، میدان میں حسن سے بات کر رہا تھا، پریشر ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا مگر وہ پریشر میں نہیں آیا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کسی بھی فارمیٹ میں فیلڈنگ کا کافی اہم کردار ہوتا ہے، ہم نے فیلڈنگ میں کچھ مواقع ضائع کیے۔
انہوں نے کہا کہ جتنا جلدی ریکور کریں گے، ہماری ٹیم کے لیے اتنا ہی اچھا ہوگا۔