آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد، امیروں پر اضافی ٹیکس عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر رسٹیا لینا جارجیوا نے کہا تھا کہ اگر پاکستان ملک کی معیشت بہتر کرنا چاہتا ہے تو اسے یقینی بنانا ہوگا ہے کہ زیادہ آمدنی والے ٹیکس ادا کریں اور سبسڈی صرف غریبوں کو ملے۔
آئی ایم ایف کی انہی شرائط اور سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے بزنس کلاس یا فرسٹ کلاس میں سفر کرنے پر فضائی ٹکٹ پر مزید ٹیکس عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے مختلف دوسرے ممالک کی جانب فرسٹ اور بزنس کلاس میں سفر کرنے کیلئے فضائی ٹکٹ پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے جبکہ اکانوی کلاس میں بیرون ملک سفر کرنے والوں پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی۔
Pakistan is confronting an acute economic crisis and seeking IMF help. The Fund's chief Kristalina Georgieva speaks to DW at the Munich Security Conference. pic.twitter.com/0VLZHlyL2W
— DW Asia (@dw_hotspotasia) February 17, 2023
یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں میں فنانس سپلیمنٹری بل 2023ء پیش کیا، جس میں 170 ارب روپے اضافی وصول کرنے کے اقدامات تجویز کیے گئے تاکہ آئی ایم ایف کی آخری پیشگی شرط کو پورا کیا جاسکے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کو تمام اقدامات پر عمل کرنے کیلئے یکم مارچ کی ڈیڈ لائن دی ہے تاہم 115 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات کا بڑا حصہ پہلے ہی 14 فروری سے ایس آر اوز کے ذریعے نافذ کیا گیا تھا۔