(اشرف خان)سونا خریدنے والوں کے خوشخبری،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر سستا ہونے پر سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ،عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر سستاہوکر 1818 ڈالر فی اونس پر آگیا،ایک تولہ سونا 1000 روپے کمی سے 1 لاکھ 95 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ،10گرام سونا 857 روپے سستا ہوکر1 لاکھ 67 ہزر 267 روپے پر آگیا ۔
ایک تولہ چاندی 20 روپے کمی سے 2100 روپے کا ہوگیا ہے۔