(علی رامے) پی ایس ایل 8 کے لاہور میں میچیز کے انعقاد کا معاملہ، پی سی بی حکام نے انتظامی معاملات کیلئے مزید فنڈ دینے سے معذرت کر لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میچیز کے معاملے پر حکومتی مذاکراتی ٹیم اور پی سی بی حکام کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی،ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے فنڈ دینے سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ حکومت کو مزید فنڈ نہیں دے سکتےجس پر حکومتی مذاکراتی ٹیم نے کہا کہ پی سی بی خود اتنی کمائی کررہا ہے تو مزید کچھ فنڈ بھی دے ۔
فنڈز کی ڈیمانڈ پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی تلخی میں آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کا ریٹ پھر گر گیا