راولپنڈی میں بسنت، 3 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

پولیس و انتظامیہ کی موجودگی میں خونی کھیل دن بھر جاری رہا، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا سخت نوٹس ،آرپی او اور کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب

Feb 24, 2023 | 22:03:PM

(24نیوز)راولپنڈی میں دن بھر بسنت جاری رہی ،پولیس نفری کے مری روڈ پر موجود ہونے کے باوجود  خونی کھیل جاری رہا۔

 پولیس و انتظامیہ کی موجودگی سے بے فکر نوجوانوں نے دن بھر مری روڈ کے اطراف بھرپور پتنگیں اڑائیں اور ہوائی فائرنگ کی،پتنگ بازی  کے خونی کھیل کی وجہ سے 3 افراد جاں بحق ہوئے،ایک کے گلے پر ڈور پھری دوسرے کو ہوائی فائرنگ کی گولی  لگی ،تیسرے واقعے میں ننھی پری جان کی بازی ہار گئی، دن بھر میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔

پتنگوں کے سائے میں پولیس کھڑی پی ٹی آئی ورکرز کو خود سے گرفتاریاں دیتے دیکھتی رہی اور ہوائی فائرنگ کی آوازوں پر کان نہ دھرنے کے مشن پر ڈٹی رہی، قاتل ڈور نے شہر بھر میں 17 افراد زخمی کئے اور ایک کی جان لی، ہوائی فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہوئے  جبکہ چھتوں سے گرنے کے بھی  متعدد افراد ہسپتال جا پہنچے۔

دوسری جانب   وزیراعلیٰ  پنجاب محسن نقوی نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی اور فائرنگ کا نوٹس لے لیا، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ واقعات پر شدید برہم ہیں،فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے  واقعے پر دلی افسوس ہوا، زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

 پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کے واقعات افسوسناک ہیں،خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے،  پولیس پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنائے، اطلاع کے باوجود پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے پیشگی انتظامات کیوں نہیں کئے گئے۔

علاوہ زیں وزیراعلیٰ  پنجاب محسن نقوی نے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آرپی او اور کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیںپاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینکر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں

دوسری جانب  پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کے خلاف راولپنڈی پولیس کا کریک ڈاؤن ،اب تک 316 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا،ہزاروں پتنگیں، ڈوریں، ساؤنڈ سسٹم بھی برآمد۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کی نگرانی سی پی او سید خالد محمود ہمدانی خود کرتے رہے, ایس ایس پی آپریشن، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز کریک ڈاؤن میں شامل رہے، کریک ڈاؤن کے دوران پتنگ بازوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کی، فائرنگ سے ایس پی پوٹھوہار کے آپریٹر عامر زخمی ہوئے جو  ہسپتال  میں زیر علاج ہیں۔

ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کےخلاف آئی  جی پنجاب ان ایکشن،ڈی ایس پی سٹی سرکل، ڈی ایس پی نیوٹاؤن سرکل  اور3 تھانوں کے ایس ایچ او معطل کر دیئے۔



مزیدخبریں