کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  صرف میچ کھیلنے آتی ہے، جیتنے نہیں، محمد آصف کا تجزیہ

Feb 24, 2023 | 23:38:PM
محمد آصف
کیپشن: محمد آصف
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں  سابق قومی کرکٹر محمد آصف  کا کہنا تھا کہ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  صرف میچ کھیلنے آتی ہے انکی کوئی منصوبہ بندی ہی نہیں ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایونٹ میں سب سے بڑے ٹوٹل 220 رنز کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سرفراز الیون کو 63 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹرمحمد یوسف  کا کہنا تھا کہ جس طرح آج  اسلام آباد یونائیٹڈ نے کرکٹ کھیلی، انہوں نے کلاس شو کی ہے اور ایسی کرکٹ ہی چاہیئے ہے ہمیں۔ شروع میں 4 وکٹیں گرنے کے بعد جس طرح اعظم خان اور  آصف   علی نے اننگز کھیلی، 220 رنز کا ٹوٹل کردیا یہ کوئی چھوٹی بات نہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد یوسف  کا کہنا تھا کہ گلیڈی ایٹرز  کا ٹاپ ارڈر پھر ناکام ہوگیا۔ سرفراز کی کپتانی اور بیٹنگ کی بھی سمجھ نہیں آرہی۔ جب تک اپ ناڈر کرکٹ نہیں کھیلیں گے کچھ نہیں ہوگا۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

محمد آصف  کا کہنا تھا کہ اسلام آباد نے بے خوف اننگز کھیلی۔ اس طرح کی اننگز اور اس طرح کی کرکٹ ہی درکار ہے آج کی ٹی20 فارمیٹ میں، جس طرح   اعظم خان کھیلے، اپنی کلاس شو کی بہت کمال تھا۔ وہ  دنیا بھر میں لیگز کھیل رہا ہے وہ سارا تجربہ آج انکے کام آیا ہے۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  صرف میچ کھیلنے آتی ہے انکی کوئی منصوبہ بندی ہی نہیں ہوتی ہے۔کوئی منصوبہ بندی کریں، کپتان کو فیصلہ کرنا ہوگا کے ایسے ڈر ڈر کے کھیلنا ہے یا اچھے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلنا ہے۔ پارٹنرشپس بنانی پڑیں گی، ورنہ یہ ہار کا سلسلہ جاری ہی رہے گا۔ مینیجمنٹ کو سوچنا پڑے گا کہ سرفراز سے ہی کپتانی کروانی ہے یا کسی اور کو موقع دینا ہے۔