(کامران منہاس) شہر قائد میں پیش آنیوالے دلخراش واقعے میں شرابی باپ نے بیٹے کو قتل کرکے جسمانی اعضاء بیچ دیے۔
کراچی کے سومار کندھانی گوٹھ میں پیش آنیوالے اس واقعے میں سفاک باپ نے کمسن بیٹے مہتاب کو بے ہوشی کا انجکشن لگا کر تیزدھار آلے سے بچے کے جسم کو سینے سے پیٹ تک چیر دیا اور اندرونی اعضاء بیچ دیے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، ڈکیتوں کی فائرنگ سے دو سالہ بچی جاں بحق
سفاک باپ ارشاد نے بعد میں بچے کے جسم کی کھال کو سی بھی دیا۔
اہل علاقہ نے بتایا کہ ارشاد نے یہ سفاکانہ فعل صرف پیسوں کے حصول کیلئے کیا۔