اسلام آباد میں بسنت منانے پر پابندی ، دفعہ 144 نافذ

Feb 24, 2024 | 08:25:AM

(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں بسنت پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ 

تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، ڈور اور پتنگیں بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف بھی خصوصی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق پتنگ بازی پر گرفتار ہونے والوں کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب راولپنڈی انتظامیہ اور پولیس خونی بسنت روکنے میں ناکام ہوگئی،شہر میں دن بھر ہوائی فائرنگ اور بوکاٹا کی صدائیں گونجتی رہیں۔   

مزید پڑھیں: کراچی، شرابی باپ نے پیسوں کیلئے بیٹے کو قتل کرکے اعضاء بیچ  دیے

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ سے گولیاں لگنے، چھتوں سے گرنے اورممنوعہ کیمیکل ڈور پھرنے سے پینتیس افراد زخمی ہوگئے، ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے دو سو ساٹھ پتنگ بازوں کو حراست میں لے لیا،ہزاروں پتنگیں اور ڈور بھی قبضےمیں لے لی گئی۔

مزیدخبریں