غزہ پراسرائیلی فوج کے حملے جاری ، مزید 24 فلسطینی شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری ، رات گئے دیر البلاح میں بے گھر فلسطینیوں کے گھروں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 24فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق دیر البلاح میں بمباری سے کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ہسپتال میں محدود سہولیات کےباعث اموات کی تعداد میں اضافےکاامکان ہے، 24گھنٹے میں104فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے۔
دوسری جانب فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی مسلسل بمباری کے باعث وہ شمالی غزہ میں مزید امدادی سرگرمیاں فراہم نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اب تک 69 ہزار سے زائدافراد زخمی ہیں۔
اقوام متحدہ کےمطابق غزہ میں شہید ہونے والوں میں 90 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے غزہ میں انسانی اور صحت کی صورتحال تباہ ہونے سے غزہ ڈیتھ زون بن گیا ہے۔