لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔
پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی، لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں پولنگ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہو رہی ہے،صدر کے عہدہ کیلئے انڈی پینڈنٹ احسن بھون گروپ کے ثاقب اکرم گوندل اور حامد خان پروفیشنل گروپ کے اسد منظور بٹ کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔
لاہور بار کے الیکشن میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 29 ہزار 216، خواتین ووٹر کی تعداد 2 ہزار 101 جبکہ مرد ووٹر 27 ہزار 115 ہیں۔
نائب صدر کے عہدے کیلئے 6 امیدوار حسیب بن یوسف، عبدالرحمان رانجھا ، ملک فدا حسین، مظہر عباس سیال، میاں سردار علی گہلن اور میاں وحید میدان میں ہیں،سیکرٹری کے عہدے پر 3 امیدوار آصف محمود چوہان، قادر بخش چاہل اور قاسم اعجاز سمرا کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ فنانس سیکرٹری کیلئے بھی تین امیدوار حام بن شعیب کمبوہ، فرخ شاہ اور فلک ناز گِل شامل ہیں۔