سائفر، توشہ خانہ کیس ،عمران خان کی اپیلوں پر خصوصی بینچ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سائفر اور توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی دونوں اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی بینچ تشکیل دیدیا،رجسٹرار ہائیکورٹ نے پیر کو بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں بھی ساتھ ہی سنے گا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا کیخلاف اپیلیں دوبارہ دائر کردیں ۔
علاوہ ازیں بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔