بانی پی ٹی آئی جلد وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، فیصل جاوید

Feb 24, 2024 | 12:59:PM
رہنما پی ٹی آئی اور سابق وزیرمملکت فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جلد میانوالی سے الیکشن لڑ کر وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رہنما پی ٹی آئی اور سابق وزیرمملکت فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جلد میانوالی سے الیکشن لڑ کر وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

فیصل جاوید خان کا سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جتنے معصوم اور بے گناہ لوگ ہیں دعا ہے کہ اپنوں میں واپس آجائیں، بانی پی ٹی آئی انکی اہلیہ سمیت جتنے بے گناہ لوگ گرفتار ہیں سب رہا ہوں گے۔

فیصل جاوید نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے حوالے سے موقف کلیئر ہے، اس پر جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، جو بھی گنہگار ہیں اُن کو سزا ملنی چاہیے، قانون نام کی کوئی چیز ہونی چاہیے، قانون اور انصاف ہو تو ہم حاضر ہیں، عدالتوں سمیت سب جگہ ہمارے لوگ سرنڈر ہوتے ہیں۔

اُن  کا کہنا تھا کہ کسی نے کوئی غلط کام نہیں کیا، معیشت سمیت تمام چیزیں عدل اور انصاف سے جڑی ہیں، اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں عدل اور انصاف قائم کرنے کا حکم دیا ہے، یہ الیکشن فارم 45 بمقابلہ فارم 47 تھے، ریاضی اسلامیات اردو، فزکس میں جتنے آئے اتنے نمبر دے دیں، سارے پرچوں کا فارم 47 میں ٹوٹل نمبر غلط کرتے ہیں، ہمارے سمیت تمام پارٹیوں کے امیدواروں کے پاس فارم 45 موجود ہے، نہ نہ کرتے پی ٹی آئی نے 180 نشستیں جیتی ہیں، اسکی انکوائری ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں:   عبدالعلیم خان نے لاہور کی صوبائی نشست پی پی149چھوڑدی

رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے جس کو مینڈیٹ دیا اسکی حکومت بنانی چاہیے ، عوام کی حمایت سے جو بھی حکومت آئے گی وہ کامیاب ہوگی، اب صرف فارم 45 سے درست ٹوٹل لگانا ہے باقی کسی چیز کی ضرورت نہیں۔

وکلاء نے اپیلیں دائر کررکھی ہیں سب کیسز بوگس ہیں، بانی پی ٹی آئی بہت جلد باہر آئیں گے ان کی نااہلی ختم ہوگی، وہ منزل دور نہیں۔