10سال سے زیر التواءایک اورمنصوبہ مکمل،محسن نقوی نے پولیس اپارٹمنٹس کاافتتاح کردیا

Feb 24, 2024 | 13:49:PM
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھوبتیاں کے قریب 10سال سے زیر التواء ایک اور پولیس اپارٹمنٹس کا افتتاح کردیا جس میں پولیس ملازمین کو 90فلیٹس الاٹ کیے گئے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھوبتیاں کے قریب 10سال سے زیر التواء ایک اور پولیس اپارٹمنٹس کا افتتاح کردیا جس میں پولیس ملازمین کو 90فلیٹس الاٹ کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس اپارٹمنٹس کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے پولیس اپارٹمنٹس کے تعمیراتی معیار کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ کا پولیس اپارٹمنٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کافی عرصے سے تعطل کا شکار منصوبے کو ہماری حکومت نے مکمل کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عازمیں حج کیلئے خوشخبری، پاسپورٹ کا اجرا شروع

اُن کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ اُنہوں نے پولیس فورس کیلئے بڑے کام کیے ہیں۔ 13 ماہ میں پولیس ویلفیئر کیلئے بہت کام کیا، پولیس کی رہائش کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کاوشیں کی ہیں۔