سپیکر اورڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کاانتخاب ، مزید 6 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

Feb 24, 2024 | 18:34:PM

(24 نیوز)سپیکر  اور ڈپٹی سپیکر  کے انتخاب کیلئے  پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری، نو منتخب مزید 6 ارکان نے حلف اٹھا لیا ۔

نامزدوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایوان میں موجود ہیں، اجلاس ایک گھنٹہ 33 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار ملک احمد خان اور سنی اتحادکونسل کے احمد خان بھچر میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے ظہیر چنڑ اورمعین ریاض مدمقابل ہیں ۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 6 نومنتخب ممبران نے حلف اٹھا لیا, حلف اٹھانے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے پی پی 214 سے کامیاب ہونے والے وسیم خان بادو زئی، پی پی 157  سے فرحت عباس، پی پی 203  سے رائے محمد مرتضی اقبال،پی پی 70 سے تشکل عباس وڑائچ،پی پی 83  سے فتح خالق بندیال  اور مسلم لیگ ق کے نو منتخب پی پی 30  سے چودھری شافع   حسین نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھا لیا،سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نو منتخب ممبران سے حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں : شاہد آفریدی کیخلاف مقدمہ درج ، حیران کن الزامات عائد

مزیدخبریں