(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کے 10 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 175 رنز بنائے۔
جواب میں کراچی کنگز نے نے 176 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر پورا کرلیا۔
لاہور کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں پر 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، صاحبزادہ فرحان کی اننگز میں 4 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیے: شائقین کی بدتمیزی، بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل
ان کے علاوہ جارج لینڈا 26 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، ریسی وین ڈر ڈاوسن نے بھی 26 رنز بنائے۔
شائی ہوپ نے 21 اور جہانداد خان نے 12 رنزبنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے میرحمزہ، حسن علی اور تبریز شمسی نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اب تک ایونٹ میں ایک میچ بھی نہیں جیت سکی اور اسے تینوں میچز میں شکست کا سامنا رہا ہے۔ کراچی کنگز نے دو میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں کامیاب اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔