مذہبی و لسانی دہشتگردی کو صوبے میں برداشت نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

Feb 24, 2024 | 19:26:PM

(24 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ صوبے میں مذہبی و لسانی دہشتگردی برداشت نہیں کریں گے، الیکشن میں ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا، جو بھی ان حملوں میں ملوث تھے انھیں پکڑیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید عبدالرحمان کے گھر تعزیت کیلئے، الیکشن کے دوران ہمارے کارکنان شہید ہوئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں کی قربانیاں نہیں بھولے گی، کراچی میں پُرتشد سیاست کی کوئی جگہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اپوزیشن کے پاس احتجاج کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں، شرجیل میمن

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والوں کیخلاف جے آئی ٹی تشکیل دیں گے، صوبے میں پُرتشدد کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔

 بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ ہماری سیاست نہیں کہ کسی جماعت کا پرچم اتاریں، ہم کسی کے ڈراموں سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ شہید عبدالرحمان کے اہلخانہ کیخلاف ہی مقدمہ درج کیا گیا، ہم کارکنوں کو انصاف دلائیں گے۔
اس موقع پر مراد علی شاہ، ڈاکٹرعاصم حسین، سعید غنی اور وقار مہدی بھی بلاول بھٹو کے ساتھ موجود تھے۔

مزیدخبریں