بھارت، نوکری نہ ملنے پر نوجوان نے ڈگری جلاکر خودکشی کرلی

Feb 24, 2024 | 19:40:PM

(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک نوجوان نے نوکری نہ ملنے پراحتجاجا اپنی تعلیمی اسناد کو آگ لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے دل برداشتہ ہوکر اپنی جان لے لی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 24 سالہ نوجوان برجیش پال نے پولیس میں بھرتی ہونے کیلئے امتحان دیا تھا جس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اس نے دلبرداشت ہوکر خودکو گھر میں پھانسی لگالی۔نوجوان نے خودکشی کرنے سے قبل ایک خط بھی لکھا جس میں اس نے بتایا کہ میں نے اپنی آدھی زندگی تعلیم حاصل کرنے میں لگا دی، ایسی ڈگریوں کا کیا فائدہ جو آپ کو ایک نوکری نہ دیں سکیں اسی لیے میں نے تمام تعلیمی اسناد کو آگ لگا دی ہے۔پولیس کے مطابق اپنے خط میں نوجوان نے کسی کو اپنی موت کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا بلکہ اس نے خودکشی کی ہے اور اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپیکر کا انتخاب ،مزید 6ارکان نے حلف اٹھا لیا  پی ٹی آئی کے کتنے امیدوار اسمبلی میں موجود؟

مزیدخبریں