صادق خان کو مسلمان ہونے کا طعنہ ، برطانوی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومتی پارٹی کے رکن ممبر پارلیمنٹ لی اینڈرسن کو مئیر آف لندن صادق خان کو مسلمان ہونے کا طعنہ دینا مہنگا پڑ گیا۔
کنزرویٹو پارٹی کے چئیرمین نے لی اینڈریو کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ، لی اینڈرسن نے مئیر لندن صادق خان کو تقنید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اب ہمارا ملک برطانیہ کو مسلمان چلائیں گے
ایک مسلمان مئیر صادق خان لندن پر قابض ہو کر حکمرانی کر رہا ہےج،مئیر لندن صادق خان نے ان کو نشانہ بنانے اور مسلمانوں بارے نسلی منافرت کے بیان پر شکایت کی جس پر کنزروریٹو پارٹی کے چئیرمین نے ایم پی لی اینڈرسن سے معافی مانگنے کا کہا،لی اینڈرسن کی جانب سے معافی نہُ مانگنے پر ان کی رکنیت معطل کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :بھارت، نوکری نہ ملنے پر نوجوان نے ڈگری جلاکر خودکشی کرلی