ڈپٹی سپیکر پنجاب کی نشست پر ملک ظہیر اقبال چنڑ کامیاب قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی نشست پر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے میدان مار لیا ۔
مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے حمایت یافتہ ملک ظہیر اقبال چنڑ 220 لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار معین الدین ریاض قریشی کو 103 ووٹ پڑے ۔ڈپٹی سپیکر کے چناؤمیں 323 ووٹ کاسٹ ہوئے،ایک ووٹ بھی مسترد نہیں ہوا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے نومنتخب ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ سے حلف لیا،
صدر مسلم لیگ ن، میاں شہباز شریف نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور ظہیر اقبال چنڑ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ جمہوری اقدار اور روایات کے امین ثابت ہوں گے،جمہوری عمل کے تسلسل کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرتے ہوئے پورے ایوان کو ساتھ لیکر چلیں گے، ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن، جمہوری عمل کے تسلسل پر کامل یقین رکھتی ہے۔
دریں اثنا پنجاب اسمبلی کا اجلاس سوموار تک ملتوی کر دیا گیا، اجلاس سوموار کو دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے،
یاد رہے کہ قبل ازیں مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان 224 ووٹ لیکر سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل احمد خان بھچر96 ووٹ حاصل کرپائے۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب، ن لیگ کے ملک احمد خان کامیاب قرار، پی ٹی آئی امیدوار نے کتنے ووٹ حاصل کئے؟جانیے