IMF کی قسط لینا آسان، پاکستانی ٹیم کا اگلے مرحلے میں پہنچنا مشکل ہے:کامران ٹیسوری

Feb 24, 2025 | 00:48:AM
 IMF کی قسط لینا آسان، پاکستانی ٹیم کا اگلے مرحلے میں پہنچنا مشکل ہے:کامران ٹیسوری
کیپشن: تصویر، فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی بھارت سے شکست کے بعد دل ٹوٹ گیا ہے، اب آئی ایم ایف سے شکست لینا آسان اور قومی ٹیم کا اگلے مرحلے میں پہنچنا مشکل ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑائی ، بالر کپکپائے، یہ دیکھ کر سارا مزہ کرکرا ہوگیا، چئیرمین پی سی بی نے جیسے اسٹیڈیم بنائے ویسی ٹیم بھی بناتے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ بہترین صلاحیتوں کے حامل بلے بازوں اور جان لڑانے والے فیلڈز کی ضرورت ہے، ایک بار اعلیٰ ترین معیار اپنا کر ٹیم بنالی تو شائقین کبھی مایوس نہیں ہوں گے، گورنر سندھ نے کہا کہ اگر ٹیم میچ جیت جاتی تو ایک کروڑ روپے انعام دیتا۔

خیال رہے کہ دبئی سٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 49 اعشاریہ 4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جواب میں 242 رنز کا ہدف بھارت نے 43 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔اس سے قبل پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف بھی اپنا افتتاحی میچ ہار چکا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہو چکا ہے، نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف دو لگاتار شکستوں کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے اُمیدیں اب صرف اگر مگر کے تکنیکی امکان پر ٹکی ہوئی ہیں، تاہم اس کے لیے باقی میچز کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا۔

 
یہ بھی پڑھیں: رمضان میں صرف ساڑھے 3 گھنٹے کام، سرکاری ملازمین کی موجیں