چیمپئنز ٹرافی: کیویز کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو شکست، پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز )چیمپئنز ٹرافی کے چھٹےمیچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، پاکستانی ٹیم کی اگلے مرحلے میں پہنچنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔
بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 237 رنز کا ہدف دیاجو اس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
نیوزلینڈ کی جانب سے ریچن رونڈرا نے 112 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 12 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا،ٹام لیتھم نے 55 رنز کی باری لگائی، ڈیون کونوے نے 30 سکور کیے۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوز ی لینڈ کے کپتان مچل سیٹنر نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگلہ دیش کی ٹیم کو پہلا جھٹکا 45 رنز پر لگا ، تنزید حسن24 بنا کر بریسویل کا شکار بنے , بنگال ٹائیگر ز کی دوسری وکٹ 64 رنز پر گری ،مہدی حسن فاسٹ باؤلررورکی کی گیند پر کیچ آؤ ہوئے، توحید ہورڈی 97 رنز پر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مشفیق الرحمان بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے انہوں نے 2 رنز بنائے،محموداللہ4 رنز پر پویلین لوٹے،مچل بریسویل نے 10 اوورز میں 26 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ڈیرل مچل اور نیتھن اسمتھ کی جگہ کائل جیمیسن اور رچن رویندرا کو شامل کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں وارم اَپ پریکٹس بھی کی۔
بنگلہ دیش کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے ابتدائی میچ میں میزبان پاکستان کو شکست دی تھی۔
نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔