جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین نے استعفیٰ دے دیا

Feb 24, 2025 | 12:45:PM
جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین نے استعفیٰ دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (محمد اشفاق) جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین نے استعفیٰ دے دیا۔

ممبرجوڈیشل کمیشن اختر حسین نے کہاہے کہ حالیہ عدالتی تقرریوں سے متعلق تنازعات کی بنا پر میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا،میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں، اپنے استعفے کی نقل پاکستان بار کونسل کو ارسال کر رہا ہوں تاکہ آئین کے تحت میری جگہ نیا نامزد رکن مقرر کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ اختر حسین بطور نمائندہ بار کونسل کمیشن کے رکن تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت صوبوں کی شکایات پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے: لیاقت بلوچ

دوسری جانب جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین کے مستعفی ہونے کے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے نئے ممبر کے انتخاب کے لیے اجلاس 26 فروری کو طلب کرلیاہے، اجلاس میں جوڈیشل کمیشن میں وکلاء کی نمائندگی کے لیے ممبر کا انتخاب کیا جائیگا۔